فاروق ستار سمیت 7 ایم کیو ایم رہنماء اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں بری

فاروق ستار سمیت 7 ایم کیو ایم رہنماء اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں بری

  

کراچی(این این آئی)انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار اور وسیم اختر سمیت7ایم کیوایم رہنماؤں کو بری کردیاہے۔منگل کوکراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔بری ہونے والے رہنماؤں میں فاروق ستار، رؤف صدیقی، وسیم اختر، خواجہ اظہارالحسن، سلمان مجاہد اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 7ملزمان بری ہوئے ہیں، گزشتہ 6سالوں سے مقدمہ چل رہا تھا، جو صرف تالیاں بجانے اور تقریر کروانے کا تھا، ہمارے خلاف اسی پسِ منظر کے دیگر مقدمات بھی ختم ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ 2016میں اپنی پالیسی واضح کی، ہم تو الگ ہوگئے لیکن ان مقدمات کے ذریعے ہمیں اسی سے جوڑا جارہا ہے، اب لاپتہ گم شدہ کارکنان اور بے گناہ کارکنان کو باہر آنا چاہیے۔

ایم کیوایم رہنماء 

مزید :

صفحہ آخر -