صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل

صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل

  

لاہور(این این آئی) صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل کردیا گیا، ہفتے میں 6 دن کھانے میں گوشت اور ایک دن دال اور لوبیہ ملے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق جیلوں میں کھانے کے علاوہ ناشتے کا مینیو بھی تبدیل کرکے بہتر بنایا گیا ہے۔ ناشتے میں چائے روٹی کے ساتھ آلوکی بھجیا، چنے اور حلوہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔جیلوں میں نئے مینیو کے مطابق کھانے کی فراہمی شروع ہوگئی۔ خصوصی دنوں میں اضافی کھانے کی بھی منظوری دی گئی  قیدیوں کو نئے منظور شدہ کھانے دئیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ قیدیوں کے کھانے کا معیار بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔متعلقہ انتظامیہ نے مذکورہ بالا فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا، پنجاب کی تمام جیلوں میں نئے مینو کے مطابق ہی قیدیوں کے کھانے دئیے جائیں گے۔

جیل کھانا

مزید :

صفحہ آخر -