فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ  

 فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کیخلاف اپیل پر فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس بحالی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وکیل ای سی پی ین کہاکہ فریال تالپور کو نوٹس کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس بحال کیا۔ انہوں نے کہاکہ کیس بحال ہونے پر فریال تالپور نے نظرثانی دائر کی جس پر ان کو پورا وقت دیا گیا۔وکیل ای سی پی نے کہاکہ پورا موقع ملنے کے بعد ہی نظرثانی کی درخواست کمیشن کے سامنے خارج ہوئی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کمیشن نے مجھے سنا نہیں عدالت مجھے الیکشن کمیشن کو سننے کا موقع فراہم کرے، حکومتی وزرا کے بیانات پر کچھ نہیں کہونگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ای سی پی دوبارہ جانے سے پہلے یہاں آتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر رکھی ہے۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -