پیرنور الحق قادری رابطہ عالم اسلامی کی علماء کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ روانہ

   پیرنور الحق قادری رابطہ عالم اسلامی کی علماء کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری 10جون کو مکہ مکرمہ میں ہونے والی رابطہ عالم اسلامی کی علماء کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے بذریعہ بحرین جدہ روانہ ہو گئے۔رابطہ اسلامی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں سعودیہ۔ افغانستان اور پاکستان کے علماء شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر کانفرنس میں شرکت کے علاوہ سیکرٹری رابطہ اسلامی سعودی وزیر حج سے ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے حج 2021ء کے حوالے سے بھی دورے میں حتمی فیصلہ متوقع ہے وفاقی وزیر مدینہ سے واپس اسلام آباد آئیں گے۔

جدہ روانہ

مزید :

صفحہ آخر -