بجلی کی ترسیل غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران بند کی گئی،ترجمان لیسکو

بجلی کی ترسیل غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کے دوران بند کی گئی،ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پیر کالونی والٹن روڈ کے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سیفٹی کے تناظر میں بند سپلائی بحال کردی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی خصوصی ہدایت پرجی ایس او کی ٹیموں نے ایکسین محمد اشفاق کی زیر نگرانی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف لائن کلیئرنس کے لئے آپریشن کیا جس میں غیرقانونی تعمیرات کو مسمارکر دیا گیا اور آپریشن کے دوران بجلی کی سپلائی لائنیں متاثر ہونے کے باعث تین گرڈ اسٹیشنز 132کے وی کینٹ گرڈ، ولنگٹن مال گرڈ اور رحمان پارک سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی جسے درست کر کے بجلی بحال کر دیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لئے اور لائن کلیئرنس کے لئے یہ آپریشن ناگزیر تھا۔
لیسکو 

مزید :

صفحہ آخر -