سمندردنیا بھر کیلئے خوراک، کروڑوں لوگوں کو روزگار فراہمی کا ذریعہ ہیں: نیول چیف 

سمندردنیا بھر کیلئے خوراک، کروڑوں لوگوں کو روزگار فراہمی کا ذریعہ ہیں: نیول ...

  

 اسلام آباد(این این آئی،آئی این پی)عالمی یومِ بحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاہے کہ سمندر دنیا بھر کے لوگوں کیلئے خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ امیر البحر نے کہاکہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کیلئے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔ دریں اثناء  کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آذربائیجان کے نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد نیازی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے یادگار شہدا ء پر پھول چڑھائے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد نیازی سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، معز ز مہما ن کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

نیول چیف

مزید :

صفحہ آخر -