کویت میں کورونا ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر 50دینار فوری جرمانے کا فیصلہ

  کویت میں کورونا ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر 50دینار فوری جرمانے کا فیصلہ

  

 کویت سٹی(آئی این پی) کویت میں ماسک نہ پہننے سمیت صحت سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 50 دینار کا فوری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ افیئرز کمیٹی نے ماسک نہ پہننے سمیت صحت کی ضروریات کو پورا نہ کرنے والے ہر شخص پر 50 دینار کا فوری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں کمیٹی نے کہا ہے کہ اس وقت نافذ قانون سخت سزاں کے پیش نظر مفاہمت کی شق سے خالی ہے، جس میں 5 ہزار دینار کے جرمانے اور 3 ماہ قید کی سزا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ترمیم کے مطابق عوامی مقامات، اجتماعات، ٹیکسیوں اور عوامی نقل و حمل میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جائے گی اور دفعہ 3 اور آرٹیکل 17 میں خلاف ورزی کرنے والوں پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے گا جو جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کے مترادف ہے۔

جرمانہ فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -