حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، خوبصورت کرن

حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، خوبصورت کرن

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل خوبصورت کرن نے کہا ہے کہ ہر حکومت مسائل کی ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے لیکن ان کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ خوبصورت کرن نے کہا کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کا شعور ہی نہیں، انہیں معلوم ہی نہیں بجلی، گیس اور بچوں کی فیسیں کیسے کم کرانے کیلئے باہر نکلنا ہے۔ جب لوگوں کو مسائل کی وجہ سے دکھی دیکھتی ہوں تو پھرانہیں ہنسانے کا جذبہ بیدار ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے زرخیز ملک ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہر دور میں لوٹا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -