معروف موسیقار و گلوکار فرہاد ہمایوں 40برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لاہور(فلم رپورٹر)آئیکونک بینڈ اوور لوڈ کے ووکلسٹ معروف موسیقار و گلوکار فرہاد ہمایوں 40برس کی عمر میں انتقال کرگئے مرحوم برین ٹیومر کے مرض میں مبتلاء تھے فرہاد ہمایوں کی نماز جنازہ میں دوستوں اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔یاد رہے کہ فرہاد ہمایوں کے انتقال کی افسوسناک خبر گلوکار کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی۔شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق فرہاد ہمایوں کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ فرہاد کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا جشن منایا جائے لہٰذا پوسٹ میں ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کریں اور ان کے لئے دعا کریں۔واضح رہے کہ 2018 ء میں فرہاد نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی طویل پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دنیا کے بہترین سرجن ان کے آپریشن کریں گے۔
فرہاد ہمایوں