کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کھلی دہشت گردی،طاہراشرفی

 کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کھلی دہشت گردی،طاہراشرفی

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی براے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ کھلی دہشتگردی اور دین اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے،پوری دنیا کو اسلام و فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا مغرب اسلام و فوبیا کا شکارہے، جس سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ اسلام و فوبیا کے خاتمے اورعالمی برادری کو اسلام وفوبیا کے مسلے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تعاون کی پیشکش کی ہے، کینیڈا کی متاثرہ فیملی کیساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں حکومت کینیڈا متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیگی۔

طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ آخر -