وزارت سائنس اپنے اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے: شبلی فراز 

  وزارت سائنس اپنے اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے: شبلی فراز 

  

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزارت سائنس اپنے اداروں کو مضبوطکرنے کیلئے کام کررہی ہے،حلال اتھارٹی سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا،حلال کونسل او آئی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گی،اسلامی ملکوں کے ساتھ ملکر اس شعبے میں ریسرچ بڑھائیں گے،ہمیں برآمدات میں اضافے کے ساتھ خوراک کی کوالٹی بھی بہتر بنانا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام ایک طرز حیات ہے،اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ درست ہے کیا غلط ہے؟اسلام ہمیں بتاتا ہے کیا حلال ہے اور کیا حرام ہے؟اسلام نے کھانے کا معیار بتا دیا،اسلام نے بتا دیا کونسی خوراک صحتمند ہے کونسی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانونی طریقے سے کمایا گیا رزق حلال ہے،اسلام ہمیں جانوروں کو ذبیح کرنے کا طریقہ بتاتا ہے،وزارت سائنس اپنے اداروں کو مظبوط کرنے کیلئے کام کررہا ہے،ہم لیبارٹریوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، یونیورسٹیوں کی لیبارٹریوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ایسی ریسرچ کرنی چاہیے جو نتائج پیدا کرے،ریسرچ کا فائدہ ہمارے عوام اور ملک کو ہونا چاہیے،ریسرچ کے بارے میں مانیٹرنگ کا میکنزم بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت کے تمام شعبوں کی مارکیٹ اور یونیورسٹیوں سے کوآرڈینیشن ہونی چاہیے۔

شبلی فراز 

مزید :

صفحہ آخر -