سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ میں 31 جولائی تک مفت توسیع کر دی

سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ میں 31 جولائی تک ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع شروع کردی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی 2021 تک کسی فیس یا چارجز کے بغیر ہوگی۔فیصلے کے مطابق وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہیں۔سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کے حوالے سے بیان  میں کہا گیا ہے کہ ’بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع 31 جولائی 2021 تک ہوگی۔‘’بیرون مملکت موجود ان افراد کے وزٹ ویزے میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع 31 جولائی 2021 تک ہوگی۔‘اس سے قبل پابندی والے ممالک میں مقیم  افراد کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج وعودہ میں دو جون 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔

توسیع

مزید :

صفحہ آخر -