ڈکیتی، چور ی کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے 4گھروں کا  صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

ڈکیتی، چور ی کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے 4گھروں کا  صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا  تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں فاروق کے گھر سے نامعلوم چور  3لاکھ 30 ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں  نذر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر ڈاکو 4لاکھ 20 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکو شفیع محمد کے گھر میں اس کی فیملی سے 2لاکھ 45 ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے گلبرگ سے ڈاکو عدنان اور فیملی سے 7 لاکھ روپے مالیت کی  نقدی و طلائی زیورات، اچھرہ سیڈاکو امجد سے 5لاکھ 80ہزار کی  نقدی  و موبائل  فون، لاری اڈا  سے ڈاکو اختر سے 4 لاکھ روپے نقدی و موبائل  فون، شیرا کو ٹ کے علاقہ میں ڈاکو  جمیل کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فو ن لوٹ لیے گئے،سرور روڈ میں نعمان کی فیملی سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 95 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا مسلم ٹاؤن ، باغبانپورہ، گلبرگ،شادمان سے گاڑیاں اور نولکھا، غازی آباد کاہنہ اور گرین ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں -

مزید :

علاقائی -