جاتی عمرہ اراضی کیس، ریونیو بورڈ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا

جاتی عمرہ اراضی کیس، ریونیو بورڈ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت میں جاتی عمرہ اراضی کیس کے انتقال منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ریونیو بورڈ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کروایا گیا،سول جج یوسف عباس 16 جون تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے حکومت پنجاب کو جاتی عمرہ کی زمین پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے،درخواست گزار یوسف عباس کا موقف ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پنجاب حکومت جاتی عمرہ کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، زمین قانون کے مطابق میرے آباؤ اجداد کی ہیں، حکومت کی ایما پر ڈی سی رائے ونڈ نے زمین کا انتقال منسوخ کیا،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کو کاروائی سے روکاجائے۔

مزید :

علاقائی -