جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر وکلاء مزید دلائل کیلئے طلب 

   جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر وکلاء مزید دلائل کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت کی پرمدعی مقدمہ کے وکلاء سے آج تک مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی  گزشتہ روز عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی  جاوید لطیف نے ایڈووکیٹ چوہدری عمران رضا کی وساطت سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کررکھی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا  درخواست گزار کے وکیل کاموقف ہے کہ اس کا موکل ایک سیاسی کارکن ہے،حکومت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے تحت بغاوت کا  مقدمہ درج کیا گیا، درخواست گزار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -