منشاء بم کے 3مقدمات میں 17 جون تک جبکہ 2اراضی قبضہ کیسوں میں عبوری ضمانت میں توسیع

منشاء بم کے 3مقدمات میں 17 جون تک جبکہ 2اراضی قبضہ کیسوں میں عبوری ضمانت میں ...

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے غیر قانونی پراپراٹی قبضہ کے معاملے پر ملزم منشاء بم کے تین مقدمات میں 17 جون تک جبکہ دو اراضی قبضہ کیسوں میں 26 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر تے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ایڈیشنل سیشن حفیظ الرحمان نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے گزشتہ روزمتعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی،ملزم منشاء بم کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن،جوہڑ ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں،ملزم کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،پولیس نے حقائق کے برعکس اس کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -