ہر بنس پورہ، ملز م نے اپنے بھائی سے ملکر سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا

  ہر بنس پورہ، ملز م نے اپنے بھائی سے ملکر سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں سابق شوہر نے بیوی کو قتل کر کے نعش دفنا دی بچوں کی اطلاع پر پولیس نے صحن میں دبی نعش برآمد کر لی جبکہ ملزم بھائی سمیت فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ہربنس پورہ علاقہ فتح گڑھ میں یوسف نامی شخص نے اپنے بھائی وحید کے ساتھ ملکر اپنی سابقہ بیوی زینب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعش صحن میں گڑھا کھود کر دفنا رہا تھا کہ بچوں نے پولیس کو اطلاع کر دی اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق ملزم وحید کچھ روز قبل جیل سے رہا ہو کر آیا تھا وحید  کے خلاف قتل اقدام قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں وحید کی بھابی نے اپنے خاوند یوسف سے طلاق لیکر دوسری شادی کر لی تھی گزشتہ روز وحید  کے بھائی یوسف نے اپنی بیوی کومصالحت کے لیے گھر بلوایا اس دوران یوسف مسلسل اصرار کر رہا تھا کہ مجھ سے دوبارہ شادی کرو مگر مقتولہ انکار کرتی رہی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیاملزمان نے دوسری شادی کی رنجش پر قتل کی واردات کی،پولیس  نے قانونی کارروائی کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -