لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ 

  لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، فورجی لوکیٹر خریدنے کیلئے 2 کمپنیوں نے بڈ جمع کروا دی حکومت نے 4فورجی لوکیٹرز خریدنے کے لئے 12 کروڑ روپے فی لوکیٹر جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی لوکیشنز کا پتہ چلانے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، ٹیکنکل بڈ کھلنے کے بعد فنانشل بڈ کھولی جائے گی رواں سال حکومت نے جدید لوکیٹرز خریدنے کیلئے منظوری دی تھی اس سے قبل پولیس کے پاس 2جی لوکیٹرز موجود ہیں ٹیکنالوجی میں جدت کیلئے جدید موبائلز و ڈیوائسز کو ٹریس کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا،اس کی وجہ سے جدید لوکیٹرزکی خریداری کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -