کاہنہ‘ عدم ادائیگی پر متعدد پولیس اسٹیشن کی بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیاگیا

کاہنہ‘ عدم ادائیگی پر متعدد پولیس اسٹیشن کی بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاہنہ (نامہ نگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی سب ڈویژن کاہنہ نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر ایس پی آفس سمیت متعدد پولیس اسٹیشن کی بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ذرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ نے جنوری سے اب تک ایک بل بھی ادا نہیں کیابل ادائیگی نا کرنے والے اسٹیشن میں نشتر کالونی،کاہنہ،سی آئی آئے کاہنہ،صواآصل چوکی،ایس پی اور اے ایس پی پولیس اسٹیشن شامل ہیں 

   اور مجموعی طور پر2کروڑ82لاکھ کے بل واجب الادا ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا  اور نوٹس بھی بھجوا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق لیسکو سسٹم کو مضبوط اور مربوط رکھنے کے پیشِ نظر ملک پور گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کا کام جاری ہے  ایس ڈی او کاہنہ عامر عزیز نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف ایگزیکٹیو لیسکو حکم کے مطابق عوام الناس کو بہترین سروسز فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
عوام الناس کو متوجہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ بل کی اقساط نہیں کی جائے گی لہذا بل کی ادائیگی کو وقت پر یقینی بنائیں۔ 

مزید :

علاقائی -