ڈی آئی جی آپریشنز  کے احکامات، 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات

ڈی آئی جی آپریشنز  کے احکامات، 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے شہر کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس لائنز سے انسپکٹرعمران خاں ایس ایچ او تھانہ غالب مارکیٹ، سب انسپکٹرمحمدصدیق ایڈیشنل ایس ایچ اوشاہدرہ ٹاؤن، ایڈیشنل ایس ایچ اوشاہدرہ ٹاؤن سب انسپکٹرشہزاد رضا کوایڈیشنل ایس ایچ او نیو انارکلی،سب انسپکٹر محمد شہزاد کوایڈیشنل ایس ایچ او نیو انارکلی سے ایڈیشنل ایس ایچ او مصری شاہ تعینات جبکہ ایس ایچ اوغالب مارکیٹ انسپکٹر آصف عطاء   اور ایڈیشنل ایس ایچ اومصری شاہ سب انسپکٹر محمد افضل کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -