تمام افسران کو آئی ٹی پراجیکٹس بارے خصوصی کورس کروایا جائے، آئی جی

  تمام افسران کو آئی ٹی پراجیکٹس بارے خصوصی کورس کروایا جائے، آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ دیگر صوبوں سے پنجاب آنے والے تمام افسران کوپنجاب پولیس کے تمام آئی ٹی پراجیکٹس بالخصوص پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس کے استعمال بارے آئی ٹی ونگ کی زیر نگرانی شارٹ ٹرم کورس کروایا جائے تاکہ وہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں سے استفادہ کرتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کو مزید فاسٹ ٹریک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے سروس ڈلیوری کے متعددمفیداور کامیاب پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن کے موثر استعمال کی بدولت پنجاب پولیس کوکرائم فائٹنگ سے سروس ڈلیوری فورس میں تبدیل کرنے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایس پیزکے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کیلئے پوسٹنگ سے قبل ”پوسٹ پروموشن سپروائزری کورس“ خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا جس میں انہیں پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کے استعمال سمیت پنجاب پولیس کے تمام یونٹس اور ونگز کی ورکنگ کے حوالے سے ہر ممکن تربیت دی جائے گی   ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں افسران کی ٹریننگ سے متعلقہ اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس ایس پی رینک پر ترقی پانے والے افسران کی جوائننگ سے قبل ”پوسٹ پروموشن سپروائزری کورس“کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنلآئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی محمد اکرم نعیم بھروکہ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی ٹریننگ سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیرسمیت دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

3 Attachments
 
 

مزید :

علاقائی -