چوہنگ مانگا منڈی، لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج سے شہری پریشان، الیکٹرانکس اشیا ء ناکارہ 

چوہنگ مانگا منڈی، لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج سے شہری پریشان، الیکٹرانکس اشیا ء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    چوہنگ،مانگا منڈی (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)چوہنگ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔اور جب بجلی آتی ہے تو اس کے انتہائی کم وولٹیج ہوتے ہیں جس وجہ سے پنکھے، فریج، اے سی اور دیگر بجلی سے چلنے والی اشیاء جل جاتی ہیں۔شہری ظفر،رشید،یونس،سلیم، ریاست ودیگر شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتہائی کم وولٹیج آنے کی وجہ سے ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔۔بلال کالونی اور کمبوہ کالونی میں بجلی کی تاریں نیچے تک لٹک رہی ہیں جو کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہیں۔شہریوں کی احکام بالا سے اپیل ہے کے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے،کم وولٹیج کو پورا کیا جائے اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے اور ایک فرض شناس اور محنتی ایس ڈی او تعینات کیا جائے۔دوسری جانب مانگا منڈی کے علاقہ میں بجلی کے انتہائی کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے، انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے پنکھے، فریج، اے سی اور دیگر بجلی سے چلنے والی اشیاء جل جاتی ہیں۔محمد اقبال، محمد یعقوب بھٹی، محمداسلم،ملک عامر، سعید احمد،محمد اشرف بھٹی ودیگر شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔آبادی احمد آباد، پیرکالونی، محلہ توحید آباد، مشتاق آباد، رشید ٹاؤن، محلہ طارق آباداورمانگا گاؤں، تلاب سرائے،چاہ تمولی،جیے کا ٹبہ میں ننگی اور بو سیدہ بجلی کی تاریں گچھوں کی صورت میں لٹک رہی ہیں۔شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے،کم وولٹیج کو پورا کیا جائے اور بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔