گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘اضافی رقم کی وصولی کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس،جواب طلب 

  گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘اضافی رقم کی وصولی کیخلاف درخواست پرفریقین کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گاڑیوں کی. قیمتوں میں اضافہ اور اضافی رقم کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کو 17جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا  کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ حکومت نے کوشش کر رہی ہے کہ اوون وصول کرنے والوں کو جرمانے عائد کئے جائیں، درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ گاڑیوں کا اوون ختم کرنے کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں، گاڑیوں پر لاکھوں روپیہ اوپر لیا جا رہا ہے،اس کے لئے واضح پالیسی بنانا بہت ضروری ہے،عدالت سے استدعاہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں. اضافہ اور اوون ختم کرنے کا حکم دیاجائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -