اپوزیشن کا حاثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے،نیلم حیات،شمسہ علی

  اپوزیشن کا حاثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے،نیلم حیات،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات  اور شمسہ علی نے کہا ہے کہ سانحہ گھوٹکی پر پوری قوم سوگوار اور غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا قومی سانحے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے۔سعد رفیق وزیراعظم پر تنقید سے پہلے اپنے دور کا جائزہ لیں۔

کاش سعد رفیق کل کی پریس کانفرنس میں اپنے دور کے حادثوں کی تفصیل بھی قوم کو بتاتے۔انسانی غلطی کا ملبہ پورے حکومت پر ڈالنا دانشمندی کا ثبوت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف افسوسناک سانحے میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔حکومت جلد متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پیکج دے گی۔اپوزیشن جماعتوں کو ایسے واقعات پر سیاست نہیں چمکانے چاہیے۔مشکل کی گھڑی میں سوگواروں کے غم میں شریک ہونے کی بجائے حکومت لان تعن کرنا کہاں کی دانشمندی ہے؟۔مسلم لیگ ن نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے کہ اپنی ہر نالائقی کا مبہ حکومت پر ہی ڈالنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -