پیرا میڈیکل سٹاف کو کورونا رسک الاؤنس جاری کیا جائے،رحمت سندھو

پیرا میڈیکل سٹاف کو کورونا رسک الاؤنس جاری کیا جائے،رحمت سندھو

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں میں فرنٹ پر لڑنے والے پیرا میڈیکل سٹاف کو کورونا رسک الاؤنس جاری کیا جائے۔ ایم ٹی آئی کو کسی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی جنر ل سیکرٹری رحمت سندھو، ضلعی صدر محمد ارشد بٹ،ضلعی چیئرمین تنویر بٹ نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران رانا پرویز، شاہد یونس، حافظ سجاد، حامد کھوکھر، وقار عباسی، شبیر چغتائی، بابر گل، خالد اعمانیول، مرزا شہباز، فیصل جارج، رشید مغل و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت اور وزیر صحت، چیف سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق کورونا وارڈز وبا کے دوران کورونا وارڈز میں فرنٹ پر کام کرنے والے پیرا میڈکس کو الاؤنس دیا جائے۔

بھی ڈاکٹرز اور نرسز کی طرح بلاامتیاز رسک الاؤنس جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایم ٹی آئی کسی صورت ہسپتالوں اور مریضوں کے مفاد میں نہیں ہے اوراسے کسی صورت قبول نہیں کرتے لہذا حکومت اس کے نفاذ کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پنجاب بھرمیں پیرا میڈیکل سٹاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -