فیروز پور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظور نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء طلب

  فیروز پور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظور نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے فیروز پور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو منظور نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر14 جون کو سرکاری اور درخواست گزار کے وکلاء کو طلب کرلیا دوران سماعت فاضل جج نے کہاکہ بتایا جائے ایل ڈی اے نئے لاہور ڈویژن ماسٹر پلان میں ترمیم کیسے کرسکتا ہے اب ایل ڈی اے کا دائرہ اختیار صرف لاہور کی حد تک محدود ہوگیا، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور لیگل ایڈوائزر اوردرخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایل ڈی اے کے پاس سوسائٹیز کے حوالے سے تمام قانونی اختیارات موجود ہیں، جب ایل ڈی اے اپنی سوسائٹی بنانا ہوتی ہے تو وہاں قانون کا اطلاق نہیں کیا جاتا، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آئے روز ایل ڈی اے کارروائیاں کرتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ایل ڈی اے کو بھی قانون کا پابند بنانے کا حکم دیاجائے۔
وکلاء طلب 

مزید :

صفحہ آخر -