عمران خان سے بہتری کی امید لگانے والے ہوش کے ناخن لیں،عظمیٰ بخاری

  عمران خان سے بہتری کی امید لگانے والے ہوش کے ناخن لیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  عمران خان کی 51رکنی کابینہ میں ایک بھی ایسا وزیر نہیں جو اپنے وزارت پر توجہ دیتا ہو۔ان تمام وزراء کا فوکس صرف اپنے نااہلیوں کا ملبہ نوازشریف اور شہباز شریف کے کھاتے میں ڈالنے پر ہوتا ہے۔ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لاکے کھڑا کردیا ہے۔

۔دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک نہیں لا سکے۔عمران خان نے جو گل تین سال میں کھلائے وہی مزید دو سالوں میں کھلائیں گے۔ان سے ابھی بھی بہتری کی امیدیں وابستہ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور قوم پررحم کریں۔