بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1957 میں ترمیم کی منظوری خوش آئند،ملک انور

   بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1957 میں ترمیم کی منظوری خوش آئند،ملک انور

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے پنجاب بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1957 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے یہ بات انہوں نے  ایک بیان میں کہی۔ ملک محمد انور نے کہا کہ اس ترمیم سے ریونیو سے متعلقہ کیسوں پر نظر ثانی کی دوسری اپیل کاحق واپس لے لیا گیا ہے جس سے ریونیو کیسوں کاجلد فیصلہ ممکن ہوسکے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے 122سالہ پرانے سٹمپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے سٹمپ ایکٹ 1899میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ترمیم سے بورڈ آف ریونیو کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا اختیار ہو جائے گا۔ 

اس ترمیم کی بدولت فلیٹس اورملٹی سٹوری بلڈنگز کی ملکیت کا ریکارڈ جمع کیاجا ئے گا جس سے حکومت کو ریونیو ملے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہروں کے ماسٹر پلان تیار کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس اقدام سے شہری مسائل پر قابوپانے میں میں مدد ملے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔محکمہ مال میں جدید ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں جس سے عام آدمی کونمایاں ریلیف ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -