کینیڈا میں اسلامی فیملی کا قتل  اسلامو فوبیا ہے،یونس چشتی

      کینیڈا میں اسلامی فیملی کا قتل  اسلامو فوبیا ہے،یونس چشتی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف مذہبی امور ونگ سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری یونس چشتی نے کہاکہ  تحریک انصاف کینڈا میں پاکستانی فیملی کو بے دردی سے کچلنے کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کینڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی وجہ ہے۔ پاکستانیوں کے اس دہشتگردی کے واقعے پر دل افسردہ ہیں۔، پاکستانی نڑا د کینڈین خاندان کے غم میں پوری قوم شریک ہے۔

، مغربی ممالک میں بڑھتا اسلامو فوبیا کا مسلم ممالک کو ملکر مشترکہ مقابلہ کرنے اشد ضرورت ہے، اسلام امن سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتاہے، مغرب میں انتہاء  پسندانہ اور دہشتگردانہ سوچ کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، کینڈین حکومت کینڈا میں پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقداما ت کو یقینی بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -