بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب، پی پی قائدین کی بھرپور شرکت

بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب، پی پی قائدین کی بھرپور شرکت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی 21 جون کو 68 ویں سالگرہ کی خوشی کے موقع پر گزشتہ روز ڈیرہ رانا عیش بہادر رانا مرحوم پر چودھری سجاد نذیر‘رانا محمد اکرم اور ریاض جٹ نے سالگرہ کی خصوصی تقریب منعقد کی تقریب میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن‘ سنیئر نائب صدر لاہور محمدا شرف بھٹی‘ سنیئر رہنما پیپلز پارٹی حافظ غلام محی الدین‘ سلمان بہادر رانا‘ محمد اسلم رانا‘ شاہدہ جبین‘ الطاف کیڑی‘سونیا خان‘ انیسہ بانو ژ‘ وقاص منشاء پرنس‘ بشارت اور حسن ریاض جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی اور بی بی کے اصولوں پر ہمیشہ کیلئے چلنے کا عزم کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -