وزیر ریلوے ٹرین حادثہ پر مستعفی ہوجائیں،سردا ر محمد طاہر

وزیر ریلوے ٹرین حادثہ پر مستعفی ہوجائیں،سردا ر محمد طاہر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے رہنماؤں سردار محمد طاہرڈوگر، شریف الدین قذافی، مفتی سلیم نقشبندی، غلام محی الدین جلالی،  محمدعاصم گجر،قاری ریاض ہزاروی، شیخ محمد نواز قادری نے گھوٹکی ٹر ین حادثے میں شہید ہونے والے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوے کہا ہے کہ،وزیر ریلوے ٹرین حادثہ پر اخلاقی طورپر مستعفی ہوجائیں،قیمتی جانوں کے ضیاع پر ملک کے عوام افسردہ ہیں،ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کیاجائے اورذمہ داران کو سخت سزادیجائے،ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے ٹکرانے کی کے حقائق اور ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

، ہر ٹرین حادثہ پر حکومت تحقیقات کا حکم جاری کرتی ہے مگر آج تک ٹرین حادثہ کے ذمہ داران کو بے نقاب نہیں کیا گیا چند ماہ بعد ہر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کو داخل دفتر کردیا جاتا ہے حکومت بتائے اتنے بڑے حادثے پر بھی ریسکیو کا کام تاخیری کا شکار کیوں ہوا،کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کا مکمل نظام ریلوئے کے پاس کیوں نہیں ہے حکمران ریلوئے کو نظام کو بہتر بنانے کی بجائے مزید بوسیدہ کررہے ہیں،سکھر ڈویڑن کے ٹریک کو بہتر کرلیا جاتا تو شاید یہ حادثہ رونما نہیں ہوتا،ٹریک کی فوری مرمت نہ کروانے والوں میں جتنے بھی ریلوے افسران شامل ہیں انہیں فوری نوکریوں سے برطرف اور قانون کے مطابق سزا دیجائے،وزیر ریلوے ڈہرکی ٹرین حادثہ پر اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے اخلاقی طور پر استعفیٰ دیں،حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹرین کی پٹریوں اور ٹریک کو بہتر بنائے،ریلوئے کے نظام کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -