گھوٹکی سمیت تمام ٹرین حادثات کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے،حنا

گھوٹکی سمیت تمام ٹرین حادثات کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے،حنا

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے گھوٹکی حادثے سمیت تمام ٹرین حادثات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قوم کو حقائق سے آگاہ کرناچاہیے۔

۔ٹرینوں کے حادثات کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ہر ٹرین حادثے میں ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آئی ہے۔مقامی افسران کے پیشگی آگاہ کرنے کے باوجود ٹرین کے ٹریک کی نہ مرمت ہوتی ہے نہ دیکھ بھال ہوتی ہے۔تین سالوں میں ٹرینوں کے حادثات میں سینکڑوں شہری جان بحق ہوچکے ہیں۔ریلوے انتظامیہ ٹرین مسافروں کی زندگیوں کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -