انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں جدید طبی سہولیات کا بیرون ملک بھی اعتراف

  انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں جدید طبی سہولیات کا بیرون ملک بھی اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں علاج معالجے کیلئے جدید تکنیک اور ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ مہارت کا بیرون ملک میں بھی اعتراف کیا جا رہا ہے اور یہاں دی جانے والی سہولتوں اور اختیار کیے جانے والے طریقوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا سینئر صحافی جن کو ریڑھ کی ہڈی او پی ایل ایل کا مرض لاحق تھانے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے کامیاب پیچیدہ آپریشن کروانے کے بعد جب امریکہ میں ڈاکٹرز کو چیک اپ کروایا تو وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستان کے کسی ادارے میں اس قدر جدت کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔