ہیلتھ کیئر کمیشن نجی علاج گاہوں کی بہبود کے لئے متحرک

  ہیلتھ کیئر کمیشن نجی علاج گاہوں کی بہبود کے لئے متحرک

  

لاہور (جنرل رپورٹر)بڑھتی ہوئی آباد ی پرقابو پانے کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اقوام ِمتحدہ کے ادارہ برائے آبادی کے تعاون سے فیملی فزیشنز و نجی علاجگاہوں کی بہبودِآباد ی کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کرے گااس سلسلہ میں ایک اجلاس گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر میں ہواجس کی صدار ت چیف ایگزیکٹو آفیسرپی ایچ سی ڈاکٹرمحمد ثاقب عزیزنے کی۔پروگرام اینڈ ٹیکنیکل سپیشلسٹ فیملی پلاننگ یواین ایف پی اے شعیب احمد شہزاد، ڈائریکٹر کلینیکل گوورننس ڈاکٹر مشتاق احمدسلہریااور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد لطیف نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آباد ی پر قابو پانے کے حوالے سے فیملی فزیشنز اور نجی علاجگاہوں کے کردارکو مزیدموثر بنانے کے لیے مشاورت کی گئی۔

 ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کمیشن کی ذمہ داریوں کے متعلق شرکاء کوآگاہ کیا اور بتایاکہ پی ایچ سی کے فراہمی ِصحت کے کم سے کم معیارات کے مطابق فیملی پلاننگ کی خدمات کی دستیابی کے حوالے سے علاجگاہوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ شرکاء نے فیملی فزیشنز اور نجی ہسپتالوں کے کردار کو مزیدفعال بنانے کے لیے آگاہی وابلاغ اور تربیت پر زور دیاتاکہ مریضوں اور ان کے خاندانوں کو فیملی پلاننگ پر عمل کرنے کے لیے آمادہ کیا جاسکے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نجی علاجگاہیں عوام میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے شعور پیدار کر نے کے علاوہ اس کے لیے خدمات بھی مہیاکریں جبکہ محدود آمدنی والے خاندانوں کو فلاحی مراکز میں ریفر کریں۔ شرکاء نے ڈویژن کی سطح پر مرحلہ وارآگاہی سیمیناراور فیملی فزیشنز کے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر بھی غورکیا،جن کا آغاز اسی ماہ سے کر دیا جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -