راجہ جنگ میں آوار ہ کتوں کی بھرمار،شہری خوف کا شکار

راجہ جنگ میں آوار ہ کتوں کی بھرمار،شہری خوف کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجہ جنگ (نامہ نگار) راجہ جنگ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو گئی ہے۔ شہر کے بڑے قبرستان میں کتوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں قبروں کے ساتھ بیٹھنے کیلئے مٹی ادھیڑ کر گھڑے بنائے ہوئے ہیں  جس سے بڑے پیمانے پر قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔ بارش کے نتیجے میں پانی قبروں میں داخل ہونے سے قبریں خستہ ہورہی ہیں۔د وسر ی جانب آوارہ کتوں سے لوگوں کے پالتو جانور بھی محفوظ نہیں رہے۔ محلہ دیوی دروازہ پر آوارہ کتوں نے اشفاق میو کی بکریوں کو نوچ ڈالا جبکہ گراؤنڈ کے قریب آوارہ کتوں نے پرویز کے قربانی کیلئے رکھے جانوروں کو بری طرح زخمی کرکے ہلاک کر دیا۔متاثرہ شہریوں نے ا حتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو فی الفور تلف کیا جائے۔