خاتون پر تیزاب پھینکنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

خاتون پر تیزاب پھینکنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں شادی سے انکار پر ملزم احمد نے خاتون مریم پر تیزاب پھینک دیا ہے۔تیزاب کے باعث مریم کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔پنجاب میں تیزاب گردی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

۔گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں بھی تیزاب گردی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔حکومت تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے فوری قانون سازی عمل میں لائے۔