محکمہ زکٰوۃ کی طلبہ کیلئے 15کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور

    محکمہ زکٰوۃ کی طلبہ کیلئے 15کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب زکوٰۃوعشر کونسل کا اجلاس زیرصدارت چوہدری بلال اعجاز چیئرمین پنجاب کونسل منعقد ہوا جس میں شوکت علی لالیکا وزیر زکوٰۃٍ وعشراور کونسل کے فاضل ممبر سید یاور عباس بخاری وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ پنجاب کے 188 دینی مدارس کے 14ہزار653 طلباو طالبات کے لیے 7 کروڑ7 لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح تعلیمی وظائف (جنرل) کے 357 اداروں کے 12ہزار سے زائد طلباو طالبات کے لیے 7 کروڑ 95لاکھ88 ہزار روپے کی بھی منظوری دی گئی۔کو نسل کو بتا یا گیا کہ صوبہ میں بہت سے ایسے معذور افراد ہیں جو رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہیل چیئرز نہیں خرید سکتے۔ کونسل نے آ ئندہ مالی سال کے زکوٰۃ بجٹ میں اس مقصد کے لیے فنڈز مختص کرنے اور اضلا ع کی ڈیما نڈ کے مطابق وہیل چیئرز کی خریداری کے لیے محکمانہ کارروائی کی اصولی منظوری دی۔ وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،سید یاور عباس بخاری نے کو نسل کو مطلع کیا کہ صوبہ بھرکے تمام میڈ یکل سوشل آ فیسرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ہسپتالو ں میں اپنی بھر پور حا ضری، ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں سے تعاون اور  رابطہ کو یقینی بنا ئیں۔انہوں نے یقین دہانی کر ائی کہ محکمہ زکوٰۃ وعشر سے جا ری کیے گئے فنڈز سے غریب اور لا چار مریضوں کے مفت علاج / معالجہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

   وزیر زکوٰۃ وعشر شوکت علی لالیکااور چیئرمین پنجاب زکوٰۃو عشر کونسل چوہدری بلال اعجازنے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم مزید صاف اور شفاف طریقے سے کی جائے اور مانیٹرنگ/ آڈٹ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔محمد عبداللہ وڑائچ ایم پی اے، سعید اکبر خان ایم پی اے، احمد شاہ کھگہ ایم پی اے، محترمہ عائشہ اقبال ایم پی اے، عبدالجبار،عبدالرسول قادری، محمد یوسف خان، محمد احمد پیر زادہ، واجد علی ڈپٹی سیکر ٹری، نمائندہ سیکر ٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، شاہد اخلا ق ڈپٹی سیکرٹری، نمائندہ سیکرٹری محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انو سٹمنٹ، محترمہ زیب وسیم ڈائریکٹر پروگرامز،نمائندہ سیکریٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب،  محمد اویس سیکشن آفیسر، نمائندہ سیکریٹری،محکمہ ہائر ایجوکیشن،کے علا وہ رانا محمد سجاد بابر ایڈمنسٹریٹر زکوٰ? پنجاب نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -