سانحہ ڈھرکی نے پوری انسانیت کو رنجیدہ کر دیا،الطاف شاہد

سانحہ ڈھرکی نے پوری انسانیت کو رنجیدہ کر دیا،الطاف شاہد

  

 لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ ڈھرکی نے پاکستانیوں سمیت پوری انسانیت کو رنجیدہ اورسوگوارکردیا۔یہ سانحہ بدانتظامی،نااہلی اور مجرمانہ غفلت کاشاخسانہ ہے، اس کے ذمہ دارقابل رحم نہیں ہوسکتے  الطاف شاہد نے مزید کہا کہ نااہل حکمران اپنی نااہلی اور ناکامی نہیں چھپاسکتے۔

،سانحہ ڈھرکی کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کو بھی ہرگز کلین چٹ نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت کی بے حسی کے نتیجہ میں 55لوگ لقمہ اجل بن گئے لیکن اس کے باوجودتبدیلی سرکار کے وفاقی وصوبائی وزراء بلیم گیم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ڈھرکی کے سبب ملک بھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کوبھی شدیددکھ پہنچا۔ ہمارے پیاروں کو موت کے گھاٹ اتارنیوالے کرداروں کومسنداقتدار سے نیچے اتارنے کاوقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہم وطنوں کی زندگی سے کھیلنے والے نااہل حکمران ٹولے کوہرگز معاف نہیں کریں گے۔ پاکستانیوں نے اب تک اپنے ہزاروں پیاروں کے جنازے اٹھائے ہیں لیکن اپنے سرنہیں جھکائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیورعوام نااہل حکمرانوں کوبے نقاب اوران کامحاسبہ کرتے رہیں گے۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال ہم وطنوں کے حقوق کی حفاظت اورانہیں جدیدومحفوظ طرز زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہمیں اناڑی حکمرانوں کوجھنجوڑنے کاہنرآتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور سیّد مصطفی کمال کی صورت میں تازم دم قیادت پاکستانیوں کاحق ہے اورہم اس کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹانے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -