ریلوے حادثہ پر سیاست کرنے والے شرم کریں،حماد اعوان

ریلوے حادثہ پر سیاست کرنے والے شرم کریں،حماد اعوان

  

  لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما ء  و چیئرمین ہاؤسنگ پنجاب ملک حماد علی اعوان نے کہاکہ ریلوے حادثے پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے،ویسپا پر گھومنے والا خواجہ سعد رفیق عوام اربوں کھربوں کا جواب دیں، خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس میں منہ جاگ بہہ رہی تھی، ن لیگ سرٹیفائی کرپٹ جماعت ثابت ہو چکی ہے،  شریف خاندان 

 نے قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹا۔

 کر اپنی تجوریاں بھریں، ریلوے کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دارخواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں نے اپنے دور میں ریلوے ٹریک کی بحالی پر جان بوجھ کر غفلت برتی، ن لیگیوں کاشیوہ ہے کہ ملک وقوم کی بجائے اپنی اور اپنے خاندان کی ترقی پر توجہ دیتے ہیں، خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں جوکہ ان کی گھٹیا اور بے بنیاد وفاقی حکومت پر تنقید ان کی بوکھلاہٹ سے صاف نظر آرہی تھی، گھوٹکی ریلوے حادثے پر جتنا بھی دکھ کیا جائے کم ہے، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -