لاہور چیمبر ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ،مسائل پر کھل کر بحث

لاہور چیمبر ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ،مسائل پر کھل کر بحث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں عبد الر زا ق اور سرپرست اعلی فیروز پور روڈ انڈسٹریل ویلفیئر آ رگنا ئزیشن کی جانب سے لاھور چیمبر کے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں میاں زاہد جاوید نائب صدر، ذیشان خلیل نائب صدر، یوسف شاہ،رضوان شمسی، حاجی محمد اکرم، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی(س)شیخ محمد ابراہیم، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ملک محمد ریاض، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی جاوید احمد، سیف الرحمن، طاہر رزاق اور وقار احمد میاں "ستارہ پاکستان " نے خصوصی طور پر شر کت کی۔چیمبر  اور بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے کاروباری حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو مزید ترین بناتے ہوئے خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  تاجر قائدین نے کاروباری حلقوں کیلئے سازگار حالات کی فراہمی اور تجارتی برادری کیلئے موثر اقتصادی سرگرمیوں کیلئے اقدامات کرنے پر بھی جامع حکمت ترتیب دینے پر زور دیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن کا لائحہ عمل اور مختلف تجاویز اور آرا بھی زیر غور لائی گئیں۔ صدر انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ وقار احمد میاں ستارہ امتیاز نے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاھور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں عبدالرزاق اور سرپرست اعلی فیروز پور روڈ انڈسٹریل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے لاھور چیمبر آف کامرس کی قیادت اور تاجر کمیونٹی کے قائدین کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کا اہتمام کرنے پر ان کی کاوشوں کو قابل تحسین اور مسرت افزا قرار دیا۔