رائل پام کلب انتظامیہ نے ممبران کی لگژری سہولیات کو اپ گریڈ کر دیا

    رائل پام کلب انتظامیہ نے ممبران کی لگژری سہولیات کو اپ گریڈ کر دیا

  

لاہور(پ ر) رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی نئی انتظامیہ فرسٹ امریکن ہاسپیٹیلٹی گروپ نے ممبران کو بہترین اور لگژری سہولیات دینے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی اور پہلے سے موجود سہولیات کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین سال پہلے گزشتہ حکومت نے ریلوے کے زیر انتظام چلنے والے رائل پام کوعدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔، اْس کے بعد ممبران کا اعتماد متزلزل ہوگیا تھااور رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے ممبران کو ایک سہولیات کے فقدان کی گزشتہ چند سالوں سے شکایات تھیں جن کے ازالے کے لیے نئی انتظامیہ نے بہترین انتظام کئے ہیں۔ نئی انتظامیہ نے ممبران کو سویمنگ پول، چکوزی، سٹیم روم، سوانہ، سکواش کورٹ، ٹینس کورٹ، جمنیزیم، فٹنس سٹوڈیو، لاکرز، چینجنگ روم، بلیئرڈ اینڈ سنوکر کلب، بیڈمنٹن کورٹس، ٹیبل ٹینس، 18ہالف گالف کورس، گالف پرو شاپس، گالفر ٹریس، پالمر سپورٹس لاؤنج، بگیز اینڈ گالف کارٹس وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ گالف کلب میں بہترین کھانوں سے مزین ریسٹورنٹس، سینما، مارکی اور ایونٹ ہالز کو بھی اپ گریڈ کیا ہے تاکہ ممبران کو تمام آسائشیں ایک چھت تلے میسر ہوں۔مزید یہ کہ جم میں نئی مشینیں اور نئے انسٹرکٹر نے جمنیزیم کی رونقیں بحال کر دی ہیں۔ اور جلد ہی ساتھ ساتھ دیپارٹمنل سٹور، لانڈری اور چھوٹی مارکیٹ جیسی سہولیات بھی جلد میسر ہوں گی۔انتظامیہ کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے ممبران نے اپنی ممبر شپ کو renewکروانی شروع کردی ہے۔ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق کلب ممبران کے لیے لگڑری سہولیت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماحول کو پرسکون بنانے کے لیے مزید گارڈننگ کی ہے۔

 تاکہ آنے والوں کو ذہنی سکون مل سکے۔

 یے۔لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بل عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بجٹ کے اعداد و شمار دیکھ کر حکومت کی بد نیتی کو بے نقاب کریگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -