قبضہ گروپوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،جلیل شرقپوری
لاہور(نمائندہ خصوصی) علما ء مشا ئخ کی زمینو ں پر قبضو ں کیخلا ف پیر شیر محمد مجتبا ئی کی زیر سر پر ستی سنی تحریک کے زیراہتمام مقامی ہو ٹل میں تقر یب کااہتمام کیا گیا جس میں ممتاز سیا سی رہنما ایم پی اے میاں جلیل احمد شر قپوری، سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسو ل، قار ی سلامت علی چشتی، محمد ار شد قادری، مفتی شفا قت علی ہمدمی،حا فظ مفتی محمد رمضان قادری، پیر سید افضا ل حسین، پیر محمدمعصوم نقشبندی، سید یو سف شاہ جلا لی، قاری محمد عنصر سلظانی سمیت کثیر تعداد علما ء مشا ئخ اور سنی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے ایم پی اے میاں جلیل احمد شر قپوری نے کہاکہ قبضہ گرو پو ں کیخلاف ادارے فوری کارروائی کریں ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
، سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالرسو ل نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ کسی قبضہ گرو پ کو علما ء و مشا ئخ کی زمینو ں پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دینگے،قبضہ گرو پ کیخلا ف انتظامہ اورادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور فیروزوالا میں علما ء مشا ئخ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
او ر قبضہ گرو پوں کیخلا ف ایکشن لیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ چک نمبر 37تحصیل فیروز والا میں ذوالفقار بھٹو نامی شخص نے لو گو ں کی زمینو ں پر قبضہ کرنے کا طو یل سلسلہ شروع کررکھا ہے جوکہ مقامی سیا ستدانوں، بدمعا شو ں اور دیگر قبضہ گرو پو ں کے ہمراہ عام لو گو ں کی زمینو ں پر قبضہ کرنے کیلئے بدمعا شی کر تا ہے ذمہ دارادارے اس شخص کیخلا ف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر متعلقہ اداروں نے اس چور، ڈاکو، بدمعا ش، منشیا ت فرو ش اور قبضہ گرو پ کے سر غنہ کیخلا ف کارروائی نہ کی تو علما ء مشا ئخ اس کیخلا ف سخت تر ین لا ئحہ عمل کااعلان کر ینگے۔