حکومت سکول مالکان کو ہراساں کرنے کا سدباب کرے،رضاء الرحمن
لاہور (لیڈی رپورٹر) سرونگ سکو لز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں رضاء الرحمن، صوبائی صدر سندھ ڈاکٹر عمران نے مطا لبہ کیا ہے کہ سند ھ میں جہاں انفیکشن ریٹ پانچ فیصد سے کم ہو گیا ہے وہا ں تعلیمی اداروں کو فوری کھولا جا ئے نیزسند ھ کے بچوں کے امتحانات 20 جولائی سے منعقد کئے جائیں۔ سندھ حکو مت سندھ میں اسکول مالکان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات کا فوری سدباب کر ے۔ ایک بیا ن میں ر میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ ہما ری حکو مت سند ھ سے اپیل ہے کہ وہ تعلیمی نظا م کو فو ری طو ر پر بحا ل کر ے اور سند ھ میں بھی جہا ں پر انفیکشن ریٹ پانچ فیصد سے کم ہو گیا ہے وہا ں اداروں کو فوری کھولا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ میں اسکول مالکان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔
ڈاکٹر عمران صوبائی صدر سندھ نے کہا کہ اسکولوں کے لیے بھی منصفانہ اور دانشمندانہ فیصلے کیے جائیں۔ ورنہ بیشتر چھوٹے اسکول تباہی کے دہانے پر ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ میں بچوں کے امتحانات 20 جولائی سے منعقد کے جائیں اور گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دینی چاہیے ٹائم صبح 6 سے 11 کیا جائے۔ میاں رضا نے کہا کہ حکومت سندھ بچوں کا تعلیمی نقصان کر رہی ہے۔ ملک بھر میں سکولز کو فوری کھولا جائے اور ساتھ ساتھ ٹیچرز کی ویکسینیشن فوری کی جائے۔