گوردواروں کی زمینیں واگزار کرنا اچھا اقدام ہے،امیر سنگھ

  گوردواروں کی زمینیں واگزار کرنا اچھا اقدام ہے،امیر سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنر ل سیکر ٹری سردار امیر سنگھ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو نیسکو وفد کی جا نب سے پاکستان میں موجود گو ردواروں اور مندروں کی دیکھ بھال پر اظہا ر اطمینان با عث مسرت ہے اس کا تمام کر یڈٹ چیئرمین متروکہ وقف املا ک بو ر ڈ ڈاکٹر عامر احمد اور شرا ئن برانچ کو جا تا ہے چیئر مین بور ڈ کی بہتر ین حکمت عملی کی وجہ سے بور ڈ کے ریو نیو میں ریکا ر ڈ اضا فہ ہو ا ہے۔چیئر مین کی ہدا یت پر قبضہ ما فیا کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے گوردواروں کی زمینو ں کو نا جا ئز قا بضین سے واگزار کروایا جا رہا ہے ملک بھر کے مندروں اور گوردواروں  پر ترقیا تی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سابق پردھان سردار بشن سنگھ اور سکھ رہنما سردار من میت سنگھ نے بہتر ین انتظامات پر حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کا خصو صی شکریہ ادا کیا۔