لاہور بار کی فنڈز کی فراہمی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور بار کی فنڈز کی فراہمی کے لئے دائر درخواست کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی، لاہور بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ دو کروڑ روپے بارز کے فنڈز کیلئے ابھی فراہم کرنا باقی ہے، پہلے لاہور بار کو چالیس لاکھ روپے فراہم کرچکے، فاضل جج نے سرکاری وکیل سے کہا کہ لاہور بار، ہائیکورٹ بارز اور بچ جانے والے فنڈز ٹیکس بارش میں بانٹ دیں، یہ تحریری آرڈر نہیں میں آپ کو زبانی کہہ رہا ہوں، سرکاری وکیل نے کہا کہ جی سیکرٹری قانون کو بلوا کر تفصیلات لے کر آپ کو آگاہ کر دیتا ہوں، جس پر عدالت نے کیس سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔
سماعت ملتوی