شہباز تتلا کیس، ملزم سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی درخواست ضمانت خارج

 شہباز تتلا کیس، ملزم سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کیس میں ملوث ملزم سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی، سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی بعدازگرفتاری کی ضمانت کی درخواست پرسماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ مفخر عدیل کا شہباز تتلہ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں،پولیس نے بے بنیاد مقدمے میں ان کے موکل کوگرفتار کیا عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کوضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا جائے،سرکاری وکیل نے عدالت بتایا کہ مفخر عدیل پر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کا ان کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،مقدمہ کے مدعی کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ مفخر عدیل نے متقول کو پہلے اغوا کیا جس کے بعد ملزم نے شہباز تتلہ کو قتل کیا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

ضمانت خارج 

مزید :

صفحہ آخر -