پلاٹ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ سے دوبارہ جواب طلب

 پلاٹ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ سے دوبارہ جواب طلب

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاصم حفیظ نے آشیانہ قائد ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کی پلاٹ نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ سے آئندہ سماعت پردوبارہ جواب طلب کرلیا  کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو بند کیا جا رہا ہے، متاثرین کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، پنجاب حکومت پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی تنظیم نو کررہی ہے، صوبائی کابینہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر عملدرآمد کیلئے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے اہمیت سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ کی وزیر اعلیٰ سے اس معاملے پر میٹنگ نہیں ہو سکی، مزید مہلت دی جائے، درخواست گزارجاوید اکرم کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ  عمر بھر کی جمع پونجی سے آشیانہ اقبال سکیم میں پلاٹوں کی ادائیگیاں کیں،  پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سالہا سال سے دربدر ہیں، عدالت نے 11 نومبر 2020 کو سیکرٹری ہاؤسنگ کو درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -