توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عابدعزیز نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا. میانوالی کے رہائشی درخواست گزارڈاکٹر محمد شاہ ہاشمی کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ سنیارٹی اور میڈیا کے مطابق اسے محکمہ ترقی نہیں دی جا رہی،گریڈ 20 میں ترقی کیلئے چیف سیکرٹری کو بھی اپیل کی، شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست گزار کی اپیل پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا،عدالت کے 11 فروری 2021 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی جوتوہین عدالت ہے،عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
توہین عدالت