شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او کی ضمانت پررہائی کیلئے درخواست دائر

شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او کی ضمانت پررہائی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عظمان نے ضمانت پررہائی کے لئے درخواست دائرکردی  درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر حامد جاوید کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں 2 اگست 2020ء سے گرفتار کر رکھا ہے، احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا فیصلہ مستقبل قریب میں ہوتا نظر نہیں آتا، شریف گروپ آف کمپنیز کا سی ایف او محمد عثمان منی لانڈرنگ کیس کا مرکزی ملزم نہیں ہے، نیب کے ریفرنس میں ملزم پر اعانت جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے، منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ئی مل چکی ہے، ریفرنس کے شریک ملزم حمزہ شہباز، فضل داد عباسی، قاسم قیوم اور دیگر کو بھی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، نیب ریفرنس میں ملزم محمد عثمان کیخلاف منی لانڈرنگ کا براہ راست کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے ملزم کے اکاؤنٹ میں کوئی بھی رقم منتقل نہیں ہوئی، شہباز شریف کے شریک ملزم کو صرف وعدہ معاف گواہوں کے بیانات پر گرفتار کیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ میاں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار شریک ملزم محمد عثمان کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔
درخواست ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -