بھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

بھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی  درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی امیگریشن، پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا  ملتان روڈ کی رہائشی درخواست گزارصباء افصار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ درخواست گزار بھارتی شہری ہے اس کی2010ء میں پاکستانی رشتہ دارسے شادی ہوئی، خاوند اور تین بچے پاکستانی شہری مگر درخواست گزار کو عارضی رہائش کا ویزہ دیا گیا،  2010ء میں پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دی جس پر سکیورٹی کلیئرنس بھی مل چکی ہے، پنجاب حکومت بھی وزارت داخلہ کو درخواست گزار کو سکیورٹی سے متعلق کلیئر قرار دے چکی ہے عدالت سے استدعاہے کہ پاکستانی شہریت نہ دینے پر وفاقی حکومت اور دیگر مدعاعلیہان جواب طلب کیا جائے اورآئین کے تحت درخواست گزار کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کاحکم بھی دیاجائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -